اشتہار

افغانستان جانے والی 90 فیصد اشیا بغیر ڈیوٹی واپس پاکستان لائی جاتی ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : چمن بارڈر کی بندش سے متعلق منعقدہ اجلاس میں بتایا گیا کہ یومیہ 12 سے 15 ہزار افراد دونوں اطراف سے سرحد عبور کرتے ہیں اور افغانستان جانے والی 90 فیصد اشیا بغیر ڈیوٹی واپس پاکستان لائی جاتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیرصدارت اجلاس چمن بارڈر کی بندش کے مستقل بنیادوں پر حل سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ داخلہ حکام اور دیگر کی بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران افغان ٹرانزٹ ٹریڈ، ممنوعہ اور غیر ممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ اور دیگر امور پر غور کیا گیا۔

- Advertisement -

اجلاس میں حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یومیہ 12 سے 15 ہزار افراد دونوں اطراف سے سرحد عبور کرتے ہیں، اسمگلنگ ، غیر قانونی آمد و رفت کی آڑ میں غیر ریاستی عناصر فائدہ اٹھاتے ہیں۔

اجلاس کے دوران لغڑی پیکج سے منسلک افراد کو فوری احساس پروگرام کے تحت مالی پیکج دینے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے 2 کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ جام کمال نے کہا کہ ایک کمیٹی علاقے میں سیاسی جماعتو ں کے نمائندوں پر مشتمل ہوگی اور کمیٹی مقامی تاجروں ، لغڑی پیکج سے منسلک افراد سے بات چیت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری کی سربراہی میں انتظامی ذیلی کمیٹی میں متعلقہ حکام شریک ہوں گے، وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت سے متعلق امورپر وزیراعظم سے ملاقات کروں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں