اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

اسکول میں فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دینے والا 11 سالہ طالب علم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی ریاست فلوریڈا کے ایک اسکول میں فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دینے والے 11 سالہ طالب علم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالب علم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم اس پر جھوٹی معلومات دینے، جرم کے ارتکاب کیلیے موبائل فون کا استعمال، اسکول کی تقریب میں خلل ڈالنا اور 911 کا غلط استعمال کا الزام ہے۔

واقعہ ہورائزن اکیڈمی میں صبح 9 بج کر 40 منٹ پر پیش آیا۔ پولیس کو 911 پر کال موصول ہوئی کہ اسکول میں مسلح شخص گھس آیا ہے اور فائرنگ کر رہا ہے۔

- Advertisement -

فون کال سے پولیس حکام کی دوڑیں لگ گئیں اور جب پولیس اسکول پہنچی تو وہاں بھی افرا تفری مچ گئی اور پورا نظام درہم برہم ہوگیا۔

پولیس نے اسکول کے کونے کونے کی تلاشی لی تاہم کوئی مشتبہ شخص، اسلحہ، گولیاں یا زخمی نہیں پایا گیا۔ آپریشن مکمل کرنے کے بعد طالب علموں، اسکول اسٹاف اور اساتذہ کو کلاسوں میں واپس جانے کی اجازت دی گئی۔

واقعے کی تحقیقات میں پتا چلا کہ 11 سالہ طالب علم نے جلدی گھر جانے کیلیے اپنے دوست کے موبائل فون سے پولیس کو فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں