اسلام آباد : 92 ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں نے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تصدیق کردی ہے، جاوید میانداد، وسیم اکرم، معین خان تقریب میں شریک ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے تقریب حلف برداری میں کھلاڑیوں کی شرکت کے معاملے کے حوالے سے کہا کہ 92 ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کردی ہے۔
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ جاوید میانداد، وسیم اکرم، معین خان تقریب میں شریک ہوں گے جبکہ مشتاق احمد، انضمام، رمیز راجہ ،عاقب جاوید بھی شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں : عمران خان کی تقریب حلف برداری: ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو مدعو کیے جانے کا فیصلہ
چند روز قبل پی ٹی آئی چیئرمین نے اپنی قیادت میں ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان تقریب میں اپنے پرانے ساتھی کی موجودگی کے خواہش مند ہیں، اس ضمن میں سینیٹر فیصل جاوید کو ہدایات جاری کی تھی، جس کے بعد سینیٹر فیصل جاوید نے فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں سے رابطے رابطے شروع کردیے تھے۔
یاد رہے کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے 1992 کے ورلڈ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا. فائنل میںپاکستان نے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔