اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

ذوالفقارمرزا نے ’ضمانت قبل از وقت گرفتاری کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقارمرزا نے ضمانت قبل ازگرفتاری کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سابقہ جیالے ذوالفقار مرزا کے وکلاءآج سندھ ہائی کورٹ میں انتہائی متحرک نظر آئے، انہیں سابق وزیر داخلہ کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی۔

سندھ پولیس سابق وزیر داخلہ کی دہشت گردی کے الزام میں گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔

بدین کی پولیس نے گذشتہ روز ذوالفقار مرزا کے آٹھ حامیوں کو بازار بند کرانے اور تھانے پر حملہ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ذوالفقار مرزا کی اہلیہ اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اپنے خاوند کو گرفتاری دینے پر راضی کرلیا ہے۔

مرزا کا مطالبہ ہے کہ وہ گرفتاری ڈی آئی جی حیدر آباد ثنا اللہ عباسی یا ایس ایس پی حیدر آباد عرفان بلوچ کے سامنے دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ذوالفقار مرزا بدین کے تھانے میں مسلح افراد کے ساتھ داخل ہوکر قوت کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا اظہارِ تشویش


ذوالفقار مرزا کی اہلیہ اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ایک بیان میں اپنے خاوند کی سلامتی سے متعلق تشویش کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے سندھ میں پولیس کے سیاسی کردار پر بھی تنقید کی۔

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں