اسلام آباد: عرب میگزین کی جانب سے کیے جانے والے سروے میں 93 فیصد پاکستانیوں نے ایک بار پھر عمران خان پر بطور وزیراعظم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پر اعتماد اور مقبولیت کے حوالے سے خلیج میگزین نے ایک سروے کا انعقاد کیا جس میں 16 ہزار سے زائد لوگوں نے حصہ لیا۔
میگزین کی رپورٹ کے مطابق مشکل فیصلوں، مہنگائی جیسے چیلنجز کے باجود وزیراعظم کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، سروے میں حصہ لینے والوں میں سے 93.2 فیصد رائے دہندگان نے وزیراعظم کی کارکردگی پر اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا۔
سروے میں حصہ لینے والے افراد نے ماضی کے تمام وزرائے اعظم کے مقابلے میں عمران کو بہتر وزیراعظم قرار دیا۔
مزید پڑھیں: عالمی رہنماوں کی فہرست، عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ
یاد رہے کہ سروے کے نتائج ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں کہ جب اپوزیشن جماعتوں نے حکومت اور وزیراعظم کے خلاف ایک اتحاد قائم کیا ہے، جو آئندہ ماہ سے ملک بھر میں جلسوں کا انعقاد کرے گا۔
ایک ایسے وقت میں وزیراعظم عمران خان پر عوام کا اعتماد اور اُن کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار اس بات کی غمازی ہے کہ کرپٹ شخصیات کو این آر او نہ دینے کا فیصلہ اچھا اقدام ہے۔