جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

پاک افغان تجارت17مارچ سے روپے کے بجائے ڈالر میں ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

رواں سال سترہ مارچ کے بعد سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کیلئے روپے کے بجائے ڈالر استعمال کیا جائے گا۔

وزارت تجارت کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، اس فیصلے کے بعد افغانستان پاکستانی مصنوعات کی ادائیگیاں ڈالرز میں کرے گا۔

اجلاس میں تمام برآمد اور درآمد کنندگان کو دو ماہ کی مہلت اس لئے دی گئی ہے کہ انہوں نے افغان تاجروں کے ساتھ جو معاہدے کر رکھے ہیں، وہ پورے کئے جائیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں ٹرانزکشن کے لئے نارمل بینکنگ چینل موجود ہیں، اس لئے ڈالرز میں تجارت کا کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوگا، اس کے علاوہ سیمنٹ سیمت تمام اشیاء کی غلام خان روٹ سے افغانستان برآمد کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

اس فیصلے سے افغانستان کو برآمدات میں اضافہ ہوگا اور ایک ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

اہم ترین

مزید خبریں