لاہور: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی نئی جاری کردہ فہرست میں پنجاب کے 95 کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے جعلی نکلے جو غیر رجسٹرڈ ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایچ ای سی کی نئی فہرست کے مطابق لاہور کے سب سے زیادہ 31 تعلیمی ادارے غیر قانونی ہیں جبکہ راولپنڈی کے 15 نجی تعلیمی ادارے جعلی ہیں۔
ایچ ای سی کے مطابق فیصل آباد اور ملتان کے 8، 8 تعلیمی ادارے غیر قانونی ہیں جبکہ میاں چنوں کے 4 تعلیمی ادارے غیر قانونی ثابت ہوئے۔
- Advertisement -
اس کے علاوہ رحیم یار خان، مظفر گڑھ، گوجرانوالہ، لیہ، ڈی جی خان کے تعلیمی ادارے بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ ملک کے کُل 157 تعلیمی ادارے غیر قانونی اور جعلی نکلے، طلباء داخلے لینے سے پہلے ایچ ای سی سے رجسٹرڈ تعلیمی ادارے چیک کریں۔