پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

موسمیاتی تبدیلی سے 95 فیصد زرعی زمین بنجر ہونے کا خدشہ، تحقیقاتی رپورٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ہیلسنکی : ماہرین نے موسمیاتی تبدیلی کے باعث مستقبل میں خوراک کی عالمی پیدوار میں ایک تہائی کمی کے خطرے کا اتنباہ جاری کردیا۔

فن لینڈ کی آلٹو یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے جرنل ون ارتھ میں شائع تحقیقاتی رپورٹ میں موسمیاتی تبدیلی کو  عالمی سطح پر خوراک کی پیداوار کےلیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس صدی کے اختتام تک دنیا کا 95 فیصد قابل کاشت علاقہ پنجر ہوجائے گا یا اس پر پیداوار تیزی سے کم ہوجائے گی۔

- Advertisement -

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اسی طرح موسمیاتی تبدیلی کا سلسلہ جاری رہا تو عالمی سطح پر خوراک کی پیداوار میں 33 فیصد کمی واقع ہوسکتی ہے۔

البتہ اگر کاربن ڈائی آکسائیڈ جیسی مضر ترین گیس کے اخراج پر قابو پالیا جائے تو موسمیاتی تبدیلی کے بھیانک اثرات سے بچا سکتا ہے اور خوراک میں کمی کا خطرہ بھی ٹل سکتا ہے۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کرہ ارض پر زراعت اور غلہ بانی کے 27 اہم ملک یا علاقے ایسے ہیں جو بہت متاثر ہوسکتے ہیں۔ تاہم 177 ممالک میں سے 52 ممالک کی زرعی پیداوار متاثر نہیں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں