تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

مردہ قرار دیا جانے والا بوڑھا شخص غسل کے وقت زندہ ہوگیا

نئی دہلی: بھارتی ریاست راجستھان میں مردہ قرار دیے جانے والے 95 سالہ بزرگ آخری رسومات میں اٹھ کر بیٹھ گئے جنہیں دیکھ کر گھر والے بھاگ کھڑے ہوئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست راجستھان کے گاؤں دھانی سے تعلق رکھنے والے 95 سالہ بزرگ شہری بڈھ رام کے سینے میں شدید درد کی شکایت ہوئی جس کے باعث وہ بے ہوش ہوگئے تھے۔

اہل خانہ نے طبیعت خراب ہونے پر قریبی نجی ڈاکٹر سے رابطہ کیا جنہوں نے بلڈپریشر اور شوگر چیک کرنے کے بعد انہیں مردہ قرار دیا۔

ڈاکٹر کی جانب سے موت کی تصدیق ہونے کے بعد اہل خانہ نے رشتے داروں کو آگاہ کرنا شروع کیا اور آخری رسومات کے لیے مذہبی پیشوا کی خدمات طلب کیں۔

مزید پڑھیں: بھارت میں مردہ شخص پوسٹ مارٹم کے دوران جی اٹھا

مردہ قرار دیے جانے والے شہری کی آخری رسومات روایتی طریقے سے جاری تھیں کہ جب اُن کے منہ پر ٹھنڈا پانی ڈالا گیا تو وہ اچانک اٹھ کر بیٹھ گئے۔

جائے واقعہ پر موجود رشتے دار اور مذہبی پیشوا بزرگ شہری کے اچانک بیٹھنے اور باتیں کرنے پر ہکا بکا رہ گئے اور کچھ تو خوف کی وجہ سے گھر سے  شور مچاتے ہوئے باہر بھی فرار ہوئے۔

بڈھ رام کے بڑے صاحبزادے بالورام کے مطابق ’جب والد کی آخری رسومات کی ادائیگی جاری تھی تو اسی دوران حجام و دیگر رشتے دار اُن کے بال صاف کرنا شروع ہوگئے تھے‘۔

بالورام کا کہناتھا کہ ’ہم نے جیسے ہی والد کے جسم پر ٹھنڈا پانی ڈالنا شروع کیا تو اُن کے جسم پر کپکی شروع ہوئی پھر انہیں سب نے مل کر بستر پر ڈالا اور اگلے ہی لمحے وہ ہم سے باتیں کرنے لگے‘۔

یہ بھی پڑھیں: ایدھی سینٹر میں مردہ قراردی گئی خاتون دوران غسل زندہ ہوگئی

صاحبزادے کا مزید کہنا تھا کہ ’والد سے جب پوچھا تو گیا انہوں نے بتایا کہ سینے میں شدید درد کے بعد وہ شاید سو گئے تھے اس لیے انہیں کچھ بھی یاد نہیں‘۔ بالورام نے واقعے کو معجزہ قرار دیا۔

مردے کے زندہ ہونے کے بعد اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے اُن کے ساتھ تصاویر بنوائیں مذکورہ واقعہ 11 نومبر بروز اتوار پیش آیا۔

Comments

- Advertisement -