بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سندھ میں 24گھنٹے کے دوران 959 نئے کیسز رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے میں صوبے میں کروناوائرس سے مزید 4 اموات ہوئیں اور مہلک وائرس کے 959 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال سے متعلق اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے کل 6023 ٹیسٹ کیے،صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 959 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں میں مزید 4 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 340 ہوگئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سندھ میں اس وقت 13528 مریض زیر علاج ہیں،جن میں سے 11895گھروں میں،797مراکز پر ہیں،836 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، 170 مریضوں کی حالت تشویش ناک،41 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ سے آج 660 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، کرونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 7015 ہوگئی۔

مراد علی شاہ نے کرونا کے باعث عوام سے عید سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سماجی دوری سمیت احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے،موجودہ حالت میں ہم سب رسک پر آگئے ہیں اور سب کوخیال رکھنا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں