تازہ ترین

کراچی طاقت نہ ہونے کی وجہ سے بخشش پر چل رہا ہے، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کراچی طاقت نہ ہونے کی وجہ سے بخشش پر چل رہا ہے، کراچی روشنیوں کے بجائے مجرموں کا شہر بنتا جا رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے ایک ہونا پڑے گا، جو شہر کا مسیحا بنتا ہے اس کے پاس اختیارات نہیں ہوتے، جب تک ایک نہیں ہوں گے لوگوں کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ میری کوششوں سے شہریوں کو لگ رہا ہے کہ کوئی عوامی گورنر آیا ہے، میں صرف آگے دیکھ رہا ہوں اور سب بند گلی میں کھڑے ہیں۔ بہت وقت گزر گیا اور بہت کچھ ضائع ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری یکجہتی کو کراچی کے شہریوں نے ویلکم کیا ہے، ہم سیاست کو سائڈ پر رکھ کر مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، مسائل حل کرنے کے لیے سب سے ملاقات کر رہا ہوں، میری پیر پگارا، سراج الحق اور مولانا فضل الرحمٰن سے بھی ملاقات ہوئی۔

پروگرام میں کامران ٹیسوری نے یہ بھی بتایا کہ گورنر کے عہدے کے لیے مجھے خالد مقبول صدیقی نے منتخب کیا، گورنر منتخب ہونے کے بعد سب سے پہلے مصطفیٰ کمال نے مبارکباد دی۔

بانی متحدہ قومی موومنٹ سے متعلق انہوں نے کہا کہ میں کبھی بانی ایم کیو ایم سے نہیں ملا اور نہ ان سے بات ہوئی ہے، بانی ایم کیو ایم کا معاملہ ریاست کے ساتھ ہے اس پر بات نہیں کروں گا، میں وفاق کا نمائندہ ہوں اور ریاست کے ساتھ ہوں۔

Comments

- Advertisement -