تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

برطانیہ میں نئی کاروں کی رجسٹریشن میں 97.3 فیصد کمی

مانچسٹر: کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کی وجہ سے برطانیہ میں نئی کاروں کی رجسٹریشن میں 97.3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

اپریل کے مہینے میں صرف 4,321 کاریں ہی فروخت ہو سکیں، دنیا بھر میں کرونا وائرس کے باعث پروڈکشن پلانٹس بند کر دیئے گئے تھے۔

مارچ کے مہینے میں نئی رجسٹریشن کی گاڑیاں برطانوی مارکیٹ میں آتی ہیں، مارچ سے جون تک سب سے زیادہ کاریں فروخت کی جاتی تھیں۔

کورونا وائرس نے کار انڈسٹری کو تباہی کے دہانے پہ پہنچا دیا ہے۔

دوسری جانب کورونا کی وجہ سے مالی بحران کی شکار برطانوی ائیرلائن نے40 فیصد ملازمتوں میں کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔

ورجن اٹلانٹک نے3,150 ملازمین فارغ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، ایئرلائن نے مالی بحران کے باعث حکومت سے 500 ملین پاؤنڈز کا پیکج مانگا تھا۔

حکومتی پیکج نہ ملنے پر مالک نے خریدار کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں