منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بزرگ شہری نے دوسری مرتبہ گریجویشن مکمل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

انسان جب تک زندہ ہوتا ہے علم کا حصول جاری رہتا ہے اور کسی نہ کسی موقع پر کچھ نہ کچھ سیکھتا رہتا ہے۔

تعلیم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی ہے اس مثال کو یورپی ملک اٹلی کے شہری نے سچ ثابت کردیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 1923 میں پیدا ہونے والے پیٹرنو نے غریب گھرانے میں پرورش پائی لیکن کتابوں سے محبت کے باوجود وہ نوجوانی میں یونیورسٹی نہیں جاسکے تھے۔

انہوں نے 20 سال کی عمر میں دوسری جنگ عظیم کے دوران اٹلی کی بحریہ میں خدمات انجام دیں اور پھر ریلوے میں بھی ملازمت کی۔

اٹلی کے شہری گیوسیپی پیٹرنو نے 98 سال کی عمر میں دوسری بار گریجویشن مکمل کر کے سب کو حیران کر دیا اور وہ ایک بار پھر اٹلی کے معمر ترین گریجویٹ بن گئے۔

پیٹرنو نے گزشتہ دنوں یونیورسٹی آف پالرمو سے تاریخ اور فلسفے میں ماسٹرز مکمل کیا اور انہیں ایک تقریب میں ڈگری دی گئی،

واضح رہے کہ 2 سال قبل بھی انہوں نے انہی مضامین میں ابتدائی ڈگری حاصل کی تھی اب پیٹرنو نے ایک بار پھر اعلیٰ نمبروں کے ساتھ ڈگری حاصل کی۔

ماسٹرز ڈگری حاصل کرنے کے بعد بھی پیٹرنو کا آرام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ اپنے ٹائپ رائٹر کا استعمال کرتے ہوئے ایک ناول لکھنا چاہتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں