پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

رانگ نمبر کو بھارتی فلموں پرترجیح دینے کی 6 وجوہات

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلم انڈسٹری ان دنوں اپنے عروج کا سفر بے کررہی ہے واراورجلیبی جیسی شاہکار فلموں کے بعد اس عید پرپاکستانی سینما کو اے آروائی فلمز نے دیا ‘رانگ نمبر‘کا تحفہ جسے شائقین کی بے پناہ پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔

فلم کی کاسٹ دانش تیمور، سوہا علی ابڑو، جنیتا اسما، ندیم جعفری، دانش نواز، یاسر نواز، شفقت چیمہ اور جاوید شیخ ہیں جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض یاسر نواز نے انجام دئیے ہیں۔

ہمارے معاشرے کا ایک منفی پہلو یہ ہے کہ ہم احساسِ کمتری میں مبتلا ہیں اور اپنی شاہ کار تخلیقات کو بھی محض یہ سوچ کر رد کردیتے ہیں کہ ایسی ہی ہوگی یہی سب کچھ کم فہم ناقدین فلم رانگ نمبرکا تقابل بھارتی فلم بجرنگی بھائی جان کے ساتھ کرکے پاکستانی سینما کے لئے منفی فضا پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ہم آج کو بتارہے ہیں کہ رانگ نمبر کسی بھی بھارتی فلم کی بہ نسبت کیوں بہترہے اور ہمیں اسے دیگرفلموں پرکیوں فوقیت دینے چاہیے۔

پاکستانی فلم


اے آروائی کافی عرصے سے عوام میں اس بات کا شعوراجاگر کرنے میں مصروفِ عمل ہے کہ پاکستان ہی ہمارا گھر ہے اور ہمیں پاکستانی مصنوعات اورتخلیقات کوترجیح دینی چاہیئے اور یہی رویہ ہمارا فلموں کے معاملے میں بھی ہونا چاہیئے۔

ARY

پاکستانی اداکار


رانگ نمبرمیں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکار ہمارے اپنے جانے پہچانے اداکار ہیں اوریہ ان کا حق ہے کہ پاکستانی سینما گھروں اور فلم بینوں کے دلوں میں انہیں جگہ دی جائے نہ کہ غیرملکی فلموں اور فنکاروں کو۔

wrong number

اپنی زبان


رانگ نمبرہماری اپنی زبان میں فلمائی گئی فلم ہے جس پرہم سب کو ناز ہونا چاہیئے اوراطمینان بھی کہ رانگ نمبردیکھ کرہمارے بچے چنتا، دھنواد اور سمے جیسے الفاظ سیکھ کرگھرنہیں جائیں گے۔،

wrong number

ثقافت


یہ فلم عید الفطر کے موقع پرنمائش کے لئے پیش کی گئی ہے جس سے ہمارے نوجوانوں میں ہمارے قومی اور مذہبی تہواروں کے متعلق شعوراجاگر ہوگا۔ سب سے اہم بات یہ کہ رانگ نمبر میں موجود تمام مناظرہماری ثقافت اور معاشرت سے میل کھاتے ہیں۔

culture

انڈسٹری کو فروغ


پاکستانی فلموں کو دیکھنے سے پاکستانی فلم انڈسٹری کو فروغ ملے گا جس سے یہاں سینما مالکان اورفلم سازوں کے لئے بہتر سرمایہ داری کے مواقع پیدا ہوں گے جس سے ملک میں فن اورفنکاروں کو فائدہ ہوگا اورہمارے اداکاراورفن کارزیادہ معاوضے کے لئے دوسرے ممالک جانے کے بجائے اپنے ملک کی خدمت سرانجام دیں گے۔

film

پاک بھارت تعلقات


پاکستان اوربھارت ایک دوسرے کے روایتی حریف ہیں اوربھارت اوراس کے عوام پاکستان کو معاشی نقصان پہنچانے اورنیچا دکھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے لہذا بحیثیت پاکستانی ہمارا فرض ہے کہ ہم بھارتی فلموں کو سپورٹ کرکے انہیں معاشی فوائد پہنچانےکے بجائے اپنی تخلیقات کی قدرکریں اورانہیں سپورٹ کریں۔

indopak border

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں