تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

برسات کے موسم میں بیسن کی روٹی اورسرسوں کا ساگ – ہماری مٹی ہمارے پکوان

پاکستان میں برسات کا باقاعدہ ایک موسم ہوتا ہے جسے مون سون کہا جاتا ہے اور اس موسم کا اپنا الگ ہی ایک مزہ یے جب مٹی کی سوندھی مہک اٹھتی ہے تو اس زمین سے اپنائیت کا احساس اور بڑھ جاتا ہے۔

برسات کے موسم کے اپنے رسم و رواج اور اپنے پکوان ہیں  اس موسم میں جو پکوان سب سے زیادہ موضوع ہیں وہ ہے بیسن کی روٹی اور سرسوں کا  ساگ اور آج اسی روایتی اور لذیذ پکوان کی ترکیب ہم آپ کےساتھ شیئر کررہے ہیں۔

سرسوں کا ساگ


اجزاء


سرسوں کا ساگ ٹہنیوں کے ساتھ کاٹ لیں – چار پاؤنڈ

پالک – دو پاؤنڈ

میتھی کا ساگ (اگر دستیاب ہو) – دو پاؤنڈ

پانی – آدھا کپ

گڑ (خفیہ جزو) – ایک چاۓ کا چمچ

موٹی ہری مرچ – پانچ سے سات عدد

نمک – حسب ذائقہ

ادرک – ایک انچ کا ٹکڑا

مکئی کا آٹا – دو کھانے کے چمچ، ایک چوتھائی پانی میں حل کرلیں

دو بڑے پیاز باریک کٹے ہوۓ اور ایک چاۓ کا چمچ لہسن، ایک چوتھائی کپ تیل میں فرائی کرلیں (گارنش کے لئے)۔

مکھن – حسب خواہش

sarso ka saag


ترکیب


ایک بڑی دیگچی میں آدھا کپ پانی ڈال کر سرسوں کے پتے پندرہ سے بیس منٹ تک پکائیں- اب اس میں تمام دیگر اجزاء شامل کر کے پندرہ سے بیس منٹ مزید پکائیں، بلینڈر میں ڈال کر تھوڑا بلینڈ کریں-

اب اس میں مکئی اور پانی کا محلول ڈال کر چند منٹ مزید پکائیں، اوپر سے گارنش کر کے پیش کریں۔

بیسن کی روٹی


اجزاء


بیسن دو کپ

آٹا ایک کپ

نمک آدھا چائے کا چمچ

کُٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ

زیرہ آدھا چائے کا چمچ

کُٹا ہوا دھنیا آدھا چائے کا چمچ

کٹی ہری مرچ دو عدد

کٹی ہری پیاز ایک عدد

کٹا ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ

زیتون کا تیل چار کھانے کے چمچ

bean ki roti


ترکیب


ایک پیالے میں بیسن، آٹا، نمک، کُٹی لال مرچ، زیرہ، کُٹا ہوا دھنیا، کٹی ہری مرچ، کٹی ہری پیاز، کٹا ہرا دھنیا اور زیتون کو تیل ڈال کر مکس کریں۔

اب اسے نیم گرم پانی کے ساتھ درمیانہ نرم گوندھ لیں اور پھراسے تیس منٹ کے لیے ڈھک کر رکھ دیں۔

آخر میں اس کی روٹیاں بیل کر توے پر دونوں جانب سے سینک لیں۔

 برسات کے موسم کے یہ ہردلعزیز پکواان بنائیے اور اہل ِ خانہ کے دل موہ لیجئے۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں