اشتہار

برطانوی مبلغ انجم چوہدری پر داعش کی حمایت کا الزام عائد

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی مبلغ انجم چوہدری پر آن لائن لیکچرز کے ذریعے داعش کے حق میں دعوت دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ ایک اور شخص محمد رحمان کو بھی انہی الزامات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سخت گیر برطانوی مبلغ انجم چوہدری ویسٹ منسٹرمجسریٹ کورٹ میں پیش ہوئے، جہاں انھیں’داعش‘ کے لیے حمایت حاصل کرنے کی دعوت دینے کے الزام کا سامنا ہے۔

- Advertisement -

دونوں افراد پر دہشت گردی ایکٹ 2000 کی دفعہ 12کے تحت ایک الزام عائد کیا گیا ہے، برطانیہ میں الفورڈ سے تعلق رکھنے والے 48 سالہ مسٹر چوہدری اور مشرقی لندن کے علاقے وائٹ چیپل کے 32 سالہ محمد رحمان کو گذشتہ سال 25 ستمبر کو داعش کے ارکان ہونے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ میٹرو پولیٹن پولیس کے انسداد دہشتگردی کمانڈ کی تحقیقات کے بعد انجم چوہدری اور محمد رحمان پر الزامات عائد کیے گئے ہیں، انکا کہنا تھا کہ شواہد ہیں کہ دونوں ملزمان نے گزشتہ سال جون سے رواں سال مارچ تک داعش کی حمایت کیلئے دعوت دی۔

لندن میں مقیم سیاسی تجزیہ کار شبیر حسن کا کہنا ہے کہ انجم چوہدری اور اس جیسے دیگر افراد جو داعش جیسے تنظیموں کی حمایت کرتے ہیں، انکا اسلام سےاسی طرح کوئی تعلق نہیں جس طرح نیتن یاہو کا یہودیت کیساتھ کوئی تعلق نہیں۔

انھوں نے کہا کہ انجم چوہدری پہلے ہی مسلمانوں میں فرقہ واریت پھیلانےمیں ملوث رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں