ابوظہبی: سینئر صحافی معید پیرزادہ اور ان کی ہمشیرہ کو دبئی حکام نے رہا کردیا۔
اخبار دی نیشن اسلام آباد کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر اور نیویارک ٹائمز کے پاکستانی نمائندے سلمان مسعود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ صحافی معید پیرزادہ اور ان کی ہمشیرہ کو کل شام دبئی حکام نے رہا کردیا ہے، تاہم اس آزاد ذرائع کے خبر کی تاحال تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔
Moeed Pirzada and his sister were released Sunday evening by UAE authorities
— Salman Masood (@salmanmasood) August 9, 2015
صحافی معید پیرزادہ اور ان کی ہمشیرہ کو دبئی حکام نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنے بیمار والد کی تمارداری کی لئے دبئی گئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معید پیرزادہ نے ایک ہسپتال میں زیرعلاج اپنے والد سے کچھ کاغذات پر دستخط لینے کی کوشش کی تھی جس پر انہیں پولیس نے گرفتار کر لیا، دفترخارجہ نے صحافی کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔
معید پیرزادہ کو 4 اگست کو دبئی پولیس نے حراست میں لیا تھا ، دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ معید پیرزادہ نے گرفتاری سے قبل پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کیا تھا ۔