اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

الطاف حسین کی امیر مقام کے قافلے پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کے قافلے پر حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 الطاف حسین نے کہاکہ دہشتگرد ملکی سالمیت کے درپے ہیں اور مسلح افواج ، سیکورٹی فورسز اور عوام کوکھلی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں ایسی سنگین صورتحال تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں اور ان کے رہنماؤں کو متحد و منظم ہوکر دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہونے کا عندیہ دے رہی ہے ۔

انہو ں نے بم دھماکوں میں شہید پولیس اہلکاروں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا۔ا لطاف حسین نے صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کے قافلے پر بم دھماکوں کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔
   

اہم ترین

مزید خبریں