اشتہار

انڈونیشیا کی ائیرلائن ٹریگانا کے گمشدہ طیارے کا سراغ مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

جکارتہ : انڈونیشیا کی ائیرلائن ٹریگانا کے گمشدہ طیارے کا سراغ مل گیا، حکام نے صوبے پاپوا میں طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق کردی۔

انڈونیشیا کی ائیرلائن ٹریگانا کا طیارہ جایا پور سے او کسیبل جارہا تھا کہ راستے میں طیارے کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا،  بدقسمت طیارے میں عملے سمیت 54 افراد سوار تھے، جن میں 44 بالغ، پانچ بچے اور عملے کے پانچ ارکان شامل تھے۔

- Advertisement -

انڈونیشیا کے وزیرِ ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ طیارے کا ملبہ بنٹانگ کے علاقے میں ملا ہے تاہم حادثے میں کسی مسافر کے بچ جانے کے بارے میں ابھی کوئی اطلاعات نہیں ہیں، وزارتِ ٹرانسپورٹ کے ترجمان جولیس برتا نے کہا تھا کہ طیارہ پہاڑی علاقے میں لاپتہ ہوا اور اس وقت وہاں اندھیرا اور موسم خراب تھا، جس کی وجہ سے تلاش کی کارروائیاں شروع کرنا ممکن نہیں۔

جہاز نے سیتانی ایئر پورٹ سے مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر 21 منٹ پر پرواز کی اور دو بج کر 55 منٹ پر اس سے رابطہ ٹوٹ گیا۔

انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو نے ٹوئٹر پر تعزیت کی ہے اور حادثے کا شکار ہونے والوں کے لیے ’اجتماعی دعا‘ کی درخواست کی ہے۔

تریگانا ایئر نے سنہ 1991 میں اپنی سروس شروع کی تھی اور اب تک 14 حادثات کا شکار ہو چکی ہیں اور اس کے 10 ہوائی جہاز تباہ ہوئے۔

یورپی یونین کی جانب سے ائیرلائن پر یورپی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں