کراچی : پاکستانی نژاد باکسرعامر خان لیاری باکسنگ رنگ پہنچ گئے۔لوگوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد باکسرعامر خان لیاری کے باکسنگ رنگ پہنچ گئے، اس موقع پر سخت سیکورٹی کا سخت انتظام کیا گیاتھا۔
لیاری پہنچنے پر ان کے مداحوں نے روایتی بلوچی رقص اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے چیمپیئن باکسر کا پرتپاک استقبال کیا۔
لیاری کا دورہ کرنے پرعامرخان کوروایتی اجرک اورسندھی ٹوپی کا تحفہ پیش کیاگیا۔ باکسنگ کے شوقین لیاری نے عامرخان کیلئے باکسنگ میچ کے مقابلے کا انعقادکرایا۔
عالمی ویلٹر ویٹ چیمپیئن عامرخان نے نوجوان باکسر کے میچ کا لطف اٹھایا،اس موقع پر انہوں نے کامیاب باکسرز میں انعامات بھی تقسیم کئے۔عامرکا کہنا تھا کہ اگر باکسنگ اکیڈمیاں کامیاب ہو گئیں تو پاکستان باکسنگ کی دنیا میں اپنا نام روشن کرے گا۔
@AmirKingKhan in Liyari, watching boxing match pic.twitter.com/7Ay1AHgRfz
— Zeeshan Ahmed (@mrsportsjurno) August 26, 2015
علاوہ ازیں اس سے قبل عامر خان نے کراچی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، سعید انور اور جنید جمشید سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔
Overwhelming crowd gave warm welcome to @AmirKingKhan.People of liayri chanting slogans "AK Zindabad” "AKwe Love you” pic.twitter.com/XfaRsXhJ4L
— Zeeshan Ahmed (@mrsportsjurno) August 26, 2015
کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ باکسرز کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے یہاں بھی اکیڈمی بناؤں گا۔
پاکستان میں اکیڈمی بنے گی تو چیمپئن بھی ضرور سامنے آئیں گے۔
اس موقع پر وسیم اکرم اور سعید انور نے ملک میں باکسنگ کی بہتری کے لئے اقدامات پر عامر خان کی تعریف کی۔ تقریب کے اختتام پر لوگوں نے عامر خان اور لیجنڈ کرکٹرز کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔
دریں اثناء لیجنڈ باکسر عامر خان نےمقامی اسپتال میں ایدھی فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے سربراہ عبدالستار ایدھی کی عیادت کی، اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔