کراچی : سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تحقیقاتی ٹیم کو لندن جانے کی اجازت مل گئی، ٹیم فیکٹری مالکان کے بیانات ریکارڈ کرنے لندن جائے گی۔
ذرائع کے مطابق سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو لندن جانے کی اجازت مل گئی ہے، جے آئی ٹی نے لندن میں مقیم فیکٹری مالکان سے تفتیش کے لئے جانے کی اجازت مانگی تھی۔
اجازت ملنے کے بعد جے آئی ٹی ٹیم ڈی آئی جی سلطان خواجہ کی سربراہی میں لندن جائے گی، جہاں فیکٹری کے مالکان کے تفتیشی بیانات ریکارڈ کیے جائے گے۔
واضح رہے کہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹر ی حادثے میں ڈھائی سو زائد محنت کش جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔