اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ریفرنس تیار کرنے کا اپنا شوق پورا کرلے میں خوش آمدید کہوں گا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن اور چئیرمین تحریک انصاف عمران خان میں ٹھن گئی ،عمران خان کا کہنا ہے کہ سنا ہے کہ الیکشن کمیشن میرے خلاف ریفرنس لے کر آرہا ہے۔
الیکشن کمیشن چاہے تو یہ شوق بھی پورا کرلے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ اطلاعات آرہی ہیں کہ الیکشن کمیشن ان کے خلاف ریفرنس تیارکررہا ہے۔
اگر یہ اطلاعات درست ہیں تو الیکشن کمیشن ریفرنس تیار کرنے کا اپنا شوق پورا کرلے میں خوش آمدید کہوں گا،۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ریفرنس دائر کرنے کے بعد الیکشن کمیشن اور ن لیگ کے مابین گٹھ جوڑ کے مزید ثبوت سامنے آئیں گے، جس طرح الیکشن کمیشن نے انتخابات دوہزار تیرہ میں ن لیگ کا ساتھ دیا اس کو بے نقاب کریں گے۔
I welcome the news ECP may file reference against me bec then we can present more evidence we have of PMLN-ECP collusion in GE 2013 rigging.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 28, 2015