تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام تیسیوں عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری رات ایک بجے کے بعد ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔
تحریک منہاج القرآن کی دنیا بھرمیں تنظیموں نے عالمی میلاد کے انتظامات مختلف ممالک اور پاکستان میں 200مقامات پر کیے ہیں، لاہور میں مینار پاکستان کے سبزازار میں میلاد النبی ﷺ کے لیے 70ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں جہاں ضلع لاہور اور قصور سے لوگ شریک ہوں گے، مینار پاکستان پر میلاد کانفرنس کی صدارت ڈاکٹر حسین محی الدین کریں گے۔
کانفرنس میں نعت خوانی، قائدین سے خطابات ہوں گے جبکہ رسول اللہ ﷺ کی ولادت کے وقت آتش بازی اور چراغاں بھی کیا جائے گا، ڈاکٹر طاہر القادری کینیڈا سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملک بھر اور دنیا کے مختلف حصو ں میں خطاب کریں گے، بھارت میں تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام بنگلور میں عالمی میلاد کا اہتمام کیا گیا ہے۔