جمعرات, فروری 27, 2025
اشتہار

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی /لاہور : آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

تاہم آج رات مالاکنڈ ڈویژن میں ایک دو مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سےزیادہ درجہ حرارت بھکر، نوپورتھل،کوٹ ادو، سبی اور تربت میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ نوکنڈی،روہڑی، سکھر اور شہید بینظیرآباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

علاوہ ازیں کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک دو مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے ، لاہور میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ تین روز تک موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

لاہور میں بھی آج دھوپ کا راج ہے، کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ بالائی ، جنوب مشرقی اور زیریں سندھ میں موسم گرم رہے گا ۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کےتمام علاقوں میں پارہ گرنے لگا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں