اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

نادرا کے 138ملازمین برطرفی کے بعد گرفتارکرلئے، چوہدری نثار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اے آر وائی نیوزکی خبرکانوٹس لے لیا۔ چوہدری نثارنے کہا ہے کہ بدعنوانی کےالزامات کے تحت نادرا کے ایک سواڑتیس ملازمین کوفارغ کرکےگرفتارکرلیاگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کاکہناتھاکہ وزارت داخلہ ایس ایم ایس رابطہ سروس شروع کررہی ہے۔ جس سے عوام کوپاسپورٹ کےحصول میں آسانی ہوگی۔

شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول کیلئے کسی سفارش یا پیسے دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور وہ پاسپورٹ کی تکمیل کے عمل سے ساتھ ساتھ آگاہ ہوتے رہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے ای سی ایل کےحوالےسے واضح پالیسی کااجرا کیاجارہاہے۔ بلیک لسٹ اورای سی ایل سے پینسٹھ ہزار افراد کانام نکالاجارہاہے۔

  ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں قوانین کو گھر کی لونڈی کی طرح استعمال کیا جا رہا تھا ،ذاتی رنجشوں اور میاں بیوی کے جھگڑوں کی بنیاد پر نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب کسی کا نام ای سی ایل میں بلا جواز نہیں ڈالا جائے گا ، اور نہ ہی اب کسی کانام ای سی ایل میں ڈالنےکےلئےنوٹی فکیشن جاری ہوگا۔

چوہدری نثار کا کہناتھا کہ نادراکی مدد سے میگاسینٹر زبھی کھولےجارہےہیں۔ پاسپورٹ اورشناختی کارڈ کااجراایک ہی جگہ سے ہوگا جبکہ آئندہ ماہ پاسپورٹ کی گھرتک فراہمی کا اسلام آبادسے آغازکررہےہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں