صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے اسوہ حسنہ کی پیروی کے زریعے ہی اسلام کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے لایا جاسکتا ہے۔ حکومت روز اول سے کفایت شعاری کی پالیسی پر عمل پیر اہے۔
جشن عید میلاالنبیﷺ کی مناسبت سے قومی سیرت النبی کانفرنس ہرسال کی طرح اس سال بھی ایوان صدر میں منعقد ہوئی، جسمیں صدر مملکت ممنون حسین سمیت پارلیمینٹیرینزاور علماکرام نے شرکت کی، کانفرنس سےخطاب میں صدرممنون حسین نےکہا سیرت نبوی ﷺ زندگی کے ہر مسئلے میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔
اسوةہ حسنہ کی پیروی کرکےہی اسلام کی اصل روح دنیا کے سامنے پیش کی جاسکتی ہے، انہوں نےحکومتی ذمہ داران کو عوام سے انصاف اور وسائل کے استعمال میں احتیاط کی ہدایت کی، صدرمملکت نے کانفرنس کے موقع پر سیرت النبی ﷺ پر بہترین کتب اور مقالات لکھنے والوں میں اسناد بھی تقسیم کیں۔