ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

حکومت شدت پسندوں کی سر کوبی کا فیصلہ کرے، سید خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا سکھر ائیر پورٹ پر میڈیاسے گفتگو میں کہنا تھامذاکرات میں تاخیرمجرمانہ عمل ہے، حکومت کو چاہیےکہ طالبان سے جلد بات چیت کا آغازکرے یا ان کی سر کوبی کا اعلان کرے، حکومت مسائل حل کر نےمیں سنجیدہ نہیں، بار بار احتجاج کےباوجود وزیر اعظم اسمبلی میں نہیں آتے۔

پرویز مشرف سے متعلق انھوں نے کہا ہم نہیں چاہتے کہ سابق صدر کو کسی ڈیل کے تحت ملک سے باہر بھیجا جائے اسیلئے ہم عدالت کے فیصلے کے منتظر ہیں، قائد حزب اختلاف کاکہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن ہر حال میں ہوں گے لیکن انتخابات کی تاریخ مقرر کرنا ہے ہمارا نہیں بلکہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کا کام ہے۔

انھوں نے کہا چوہدری نثارکے مطابق ملک بھرسے اسی ہزار ووٹ ایسے ہیں جن کی تصدیق نہیں کی جا سکتی، اس سے ثابت ہوا کہ دھاندلی سے متعلق ہمارے خدشات درست تھے ۔ایک سوال ان کا کہنا تھا حکومت فرینڈلی اپوزیشن کافائدہ نہ اٹھائے بلکہ جلدعوامی مسائل کا حل نکالے ورنہ اپوزیشن حکومت کا کاؤنڈاؤن شروع کر دے گی۔
   

اہم ترین

مزید خبریں