اشتہار

مکہ مکرمہ : عازمین حج کے ایک اور ہوٹل میں آتشزدگی

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ: مکہ مکرمہ میں عازمین حج کے ایک اور ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں 15 منزلہ ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد وہاں موجود 1500 عازمین حج کو باحفاظت نکال لیا گیا، حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم 4 افراد معمولی زخمی ہوئے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہوٹل میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ گزشتہ چند روز میں عازمین حج کے ہوٹل میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل بھی مکہ مکرمہ میں العزیزیہ کے علاقے میں قائم ہوٹل کی آٹھویں منزل پر لگ گئی، جس کے نتیجے میں دو زائرین زخمی ہوگئے، ہوٹل میں آگ لگنے کے بعد 1000عازمین حج کو ہنگامی بنیادوں پر نکالنا پڑا۔

حادثے کے وقت ہوٹل میں ایک ہزار کے قریب افراد موجود تھے، جن کا تعلق ایشیائی ممالک سے بتایا گیا ہے، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں