پاکستان کے ناموراداکارفواد خان نے خاموشی توڑتے ہوئے بھارتی فلموں میں فحش مناظرفلمانے سے انکار کی وجہ بتادی۔
فواد خان پاکستان اور بھارت کی فلم انڈسٹری کے سب سے خوبرو اور وجیہہ اداکارہیں اور نہ صرف وہ پاکستان اور بھارت کی عوام کو اپنے فن کا مداح بنانے میں کامیاب ہوچکے ہیں بلکہ انہوں نے اپنی اخلاقی اقدارکو بھی ملحوظِ خاطر رکھا ہواہے۔
فواد خان عالیہ بھٹ کے ساتھ فحش مناظر فلمانے سے پہلے ہی انکارکرچکے ہیں اوراب ایک بارپھروہ خبروں کی زینت ہیں جب انہوں نے سونم کپور کے ساتھ فلم’’ بیٹل فار بتورا‘‘ میں فحش مناظر فلمانے سے انکار کیا ہے۔
بالی وڈ سے ایسی بھی اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ اس انکار کے سبب فواد خان کی جگہ اب فلم میں فرحان اختر کو کاسٹ کیا جائے گا۔
بھارتی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویومیں فواد خان کا کہنا تھا کہ ’’میں اس سے پہلے بھی اس معاملے پر اپنا موقف دے چکا ہوں، میں فحش مناظر فلمانے کی حامی اس لئے نہیں بھرتا کہ میرے وطن کے ناظرین انہیں پسند نہیں کریں گے‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں مجھے وطن واپس جانا ہے اور وہاں کام کرنا ہے اور میں گرگٹ نہیں بن سکتا کہ یہاں کام کررہاہوں تو یہاں کے رنگ میں رنگ جاوٗں‘‘۔