جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

عمران خان نے اپنے اور ریحام خان کی شادی ٹوٹنے کی خبر کی تردید کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے اور ریحام خان کی شادی ٹوٹ جانے کی خبر کی تردید کردی ہے ۔

عمران خان نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی شادی شدہ زندگی سے متعلق خبر کی تردید کی ، عمران خان کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ ایک ٹی وی چینل پر اپنی شادی سے متعلق بیان پر حیران ہوں ، انھوں نے کہا کہ میں میڈیا سے درخواست کرتا ہوں کہ اس طرح کے بے بنیاد بیانات سے باز رہے۔

- Advertisement -

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز سینئر صحافی عارف نظامی نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ذرائع کے مطابق عمران خان اور ریحام خان کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں اور بہت جلد ان اختلافات کی وجہ سے یہ شادی ٹوٹ جائے گی۔

عارف نظامی کے مطابق ریحام خان سیاست میں آنا چاہتی ہیں  لیکن عمران خان پہلے ہی اعلان کرچکے کہ ریحام خان نہ سیاست میں آئیں گی اور نہ ہی انہیں کوئی پارٹی عہدہ دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ عمران خان کی جانب سے یہ اعلان اس وقت کیا گیا تھا، جب ان کی پارٹی کو ہری پور میں شکست ہوئی تھی، جس کی مہم ریحام خان نے چلائی تھی، اس مسئلے پر اختلافات اس حد تک بڑھ گئے کہ بہت جلد ہی دونوں میں علیحدگی ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ  عارف نظامی ہی سب سے پہلے عمران خان کی ریحام خان کے ساتھ شادی کی خبر کو منظر عام پر لے کر آئے تھے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں