کراچی: ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں اہم پشرفت ہوئی ہے ، ملزم محسن علی کا ڈی این اے جائے واردات سے ملنے والی اشیا سے میچ کر گیا۔
عمران فارق قتل کیس اہم موڑ پر آگیا، پاکستان میں برطانوی حکام کو اقبالی بیان دینے والے ملزم محسن علی کا ڈی این اے عمران فاروق کو قتل کئے جانے والی جگہ سے ملنے والی اشیا سے میچ کرگیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈی این اے ملنے کے پر پولیس کو مقدمے کے حوالے سے اہم شواہد مل گئے ہیں، اور چندرو ز میں مقدمے کے حوالے سے اہم پیشرفت ہو سکتی ہے۔
اس سے قبل ایک بچہ جو عمران فاروق کے قتل کے موقع پر موجود تھا پولیس کو اہم گواہی دے چکاہے، بچے نے تفتیش کاروں کو بتایا تھا کہ ملزم محسن اور اسکےساتھی بچوں کواس جگہ سےچلےجانے کو کہ رہے تھے جہاں عمران فاروق کو قتل کیا گیا۔
پاکستانی حکام عمران فاروق کے مبینہ قاتل برطانیہ کے حوالے کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں، قاتلوں نےڈاکٹر عمران فاروق کو چھریوں کے وار اور سر پر اینٹیں مارکر قتل کیا تھا۔