اشتہار

پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم اسکواڈ ہرارے روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور‌: پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کپتان شاہد آفریدی کی قیادت میں دورہ زمبابوے کے لئے لاہور سے ہرارے کے لئے روانہ ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ ٹيم نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوئی تو سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

ٹيم لاہور سے نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دبئی کے راستے زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے روانہ ہوئی جہاں وہ دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جو ستائیس اور انتیس ستمبر کو ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔

- Advertisement -

ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کرینگے جبکہ ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے نئے باصلاحیت کھلاڑیوں عمران خان جونیئر اور عامر یامین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ زمبابوے میں دو ٹی ٹوئنٹی کے علاوہ تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز بھی کھیلے گی، جس کے لئے ون ڈے اسکواڈ کے کھلاڑی بعد میں روانہ ہونگے۔

ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت اظہر علی کرینگے اور یہ میچز یکم، تین اور پانچ اکتوبر کو کھیلے جائیں گے، ون ڈے سیریز کے تمام میچز بھی ہرارے اسپورٹس کلب میں ہی کھیلے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں