اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق پی پی کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی نے اہم فیصلہ کیا ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو نے اس حوالے سے ایکی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت پاکستان اس وقت پی آئی اے سمیت 21 سرکاری اداروں کی نجکاری کے لیے کوشاں ہے جس کے لیے مختلف ممالک نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے تاہم ملک کے مختلف طبقوں کی جانب سے اس حوالے سے اختلاف رائے بھی سامنے آ رہا ہے۔

اداروں کی نجکاری کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ان معاملات پر حکومت کے سامنے پارٹی کا موقف رکھے گی۔

- Advertisement -

مزید 6 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ، فہرست میں شامل

یہ کمیٹی تین ارکان پر مشتمل ہے جس میں شیری رحمان، نوید قمر اور سلیم مانڈوی والا شامل ہیں۔ کمیٹی نجکاری کے معاملے پر اپنی تجاویز وفاقی حکومت کو دے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں