بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

ڈیفنس میں 16سالہ گھریلو ملازمہ کی مبینہ خودکشی، قتل کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈیفنس کے علاقے خیابان بخاری میں 16 سالہ ملازمہ کی مبینہ خودکشی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، مقتولہ پاریہ کے والد نے درخشاں تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کرادیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مقتولہ بچی کے والد نے بنگلے کے مالکان اور ملازمین پر بچی کو قتل کرنے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

مقتولہ پاریہ کے والد کا کہنا تھا کہ بیٹی پاریہ کو 10 ماہ قبل بنگلے میں ملازم رکھوایا تھا جو مستقل طور پر بنگلے میں ہی رہائش پذیر تھی، 12مئی کو بیٹی کو فون کیا تقریباً پونے گھنٹے تفصیلی بات ہوئی تھی۔

12 مئی کو ہی 5 بجے بنگلے کے مالک کے بیٹے شہروز نے فون کرکے بتایا کہ آپ جلدی کراچی پہنچو آپ کی بیٹی نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی ہے۔

جب میں پہنچا تو لاش کوجناح اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ہم آخری رسومات کیلئے حیدرآباد آبائی گاؤں لے گئے۔

ڈیفنس سے ملنے والی گھریلو ملازمہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل

بچی کے والد نے کہا کہ میری بیٹی کی حفاظت کی ذمہ داری بنگلے کے مالکان پر عائدہوتی تھی، شبہ ہے میری بیٹی کوقتل کیا گیا ہے۔ نامعلوم وجوہات کو چھپانے کیلیے بیٹی کاقتل کیا گیا۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں