ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

بجلی تاروں کے درمیان کرین میں دلہا اور دلہن کی خطرناک انٹری، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شادی کی تقریب میں آپ نے دولہا دلہن کو بگھی اور گاڑیوں میں سوار انٹری کرتے دیکھا ہوگا لیکن یہ ویڈیو آپ کے دل دہلا دے گی۔

شادی کی تقریب میں دولہا دلہن کی انٹری اب رواج بنتی جا رہی ہے اور اس میں انفرادیت لانے کے لیے نت نئے طریقے اپنائے جاتے ہیں۔ آپ نے اب تک کئی دلہا اور دلہنوں کو بگھی، کار، اسپورٹس گاڑیوں میں شادی ہالز میں انٹری کرتے دیکھا ہوگا اور امیر کبیر شخصیات انٹری کے لیے خصوصی طیارے بھی استعمال کرتی ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر ان دنوں دلہا دلہن کی بجلی کے تاروں کے درمیان سے خطرناک انٹری کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

- Advertisement -

یہ ویڈیو کراچی کے کسی مضافاتی علاقے کی ہے جہاں دولہا اور دلہن کسی بگھی، گھوڑے یا گاڑی پر سوار نہیں بلکہ بلند کرین میں بیٹھ کر بجلی کے تاروں کے درمیان سے گزرتے ہوئے شادی کے لیے لگائے گئے شامیانے میں انٹری دیتے ہیں۔

انسٹا گرام پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بڑی کرین میں دلہا دلہن سوار ہو کر بلندی سے نیچے شادی کی تقریب میں آتے ہیں۔ اس دوران کرین بجلی کے تاروں اور کھمبوں کے درمیان سے بھی گزرتی ہے۔

کرین کی ٹرالی کو سفید چمکدار کپڑے سے سجایا گیا اور جیسے ہی کرین دولہا دلہن کو لے کر بلندی سے شادی گاہ کی طرف آتی ہے تو تقریب میں شریک مہمانوں سمیت علاقے کے لوگ بھی یہ منفرد انٹری دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں جب کہ کئی لوگ اس کو اپنے موبائل کیمروں میں قید کرنے کے لیے ویڈیو بناتے دکھائی دیتے ہیں۔

 

اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور کئی صارفین نے اسے کراچی کا علاقہ لیاری بتایا ہے جب کہ اس پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ کوئی اسے ایڈونچر تو کچھ اسے انتہائی خطرناک قرار دے رہے ہیں جب کہ ان ہی تبصروں کے درمیان کچھ دلچسپ تبصرے بھی سامنے آئے ہیں۔

جیسا کہ ایک صارف نے کھمبے اور تاروں کے درمیان محفوظ انٹری پر شکرانے کے نوافل پڑھنے کا مشورہ دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں