ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

بھارت: رکن اسمبلی اور ووٹر میں ہاتھا پائی کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں لوک سبھا الیکشن کے دوران وائی ایس آر سی پی کے رکن اسمبلی شیوا کمار اور ووٹر میں جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دیگر ریاستوں کی طرح آندھرا پردیش میں بھی لوک سبھا الیکشن کے چوتھے مرحلے کیلیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے جہاں ایک پولنگ اسٹیشن پر سیاسی جماعت کے رہنما اور ووٹر میں ہاتھا ہائی ہوئی۔

پولیس نے شیوا کمار و دیگر کے خلاف ووٹر گوٹی مکلا سدھاکر پر تشدد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا جس میں 341 اور 323 کی دفعات شامل ہیں۔

- Advertisement -

گوٹی مکلا سدھاکر نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا کہ صبح 10 بجے ووٹر ڈالنے کیلیے قطار میں کھڑا تھا کہ اس دوران شیوا کمار اور ان کے خاندان کے افراد ووٹر کاسٹ کرنے کیلیے قطار توڑ کر بوتھ میں چلے گئے۔

ایف آئی آر کے مطابق جب شیوا کمار ووٹ کاسٹ کر کے لوٹے تو متاثرہ شخص نے اعتراض اٹھایا کہ آپ لائن توڑ کر بوتھ میں گئے جو غلط ہے، اس پر ملزم نے سب کے سامنے تھپڑ جڑ دیا جس کے جواب میں متاثرہ شخص نے بھی تھپڑ مارا۔

گوٹی مکلا سدھاکر کے جوابی تھپڑ پر شیوا کمار کے ہمراہ ملزمان طیش میں آ گئے اور انہوں نے اس پر تشدد کیا۔ پولنگ اسٹیشن پر موجود کسی شخص نے واقعے کی ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جو کافی وائرل ہو رہی ہے۔

وائی ایس آر سی پی کے کی مخالف جماعت ٹی ڈی پی کے صدر این چندرابابو نائیڈو سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ پولنگ مرکز میں وائی سی پی رہنما کا ووٹر پر حملہ ان کی مایوسی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیوا کمار عوام کے شعور پر حملہ آور ہیں اور ان حملوں سے عوام آج ووٹ کی صورت میں حکومت کی 5 سالہ کامیابیوں کے خلاف بغاوت کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں