اسلام آباد: این اے ایک سو بائیس اور ایک سو چوا لیس کے ضمنی الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے.
گیارہ اکتوبرکو ہونے والی پولنگ میں فو ج تعیناتی کا فیصلہ پولنگ افسران کی درخواست پر کیا گیا، ضمنی الیکشن میں پنجاب رینجرز اور پولیس کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دے دیے گئے جبکہ الیکشن کمیشن میں کنٹرول روم بھی قائم کیا جارہا ہے۔
- Advertisement -
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر سردار ایاز صادق اور علیم خان کو نوٹس جاری کردیئے، الیکشن کمیشن نے امیدواروں سے پندرہ لاکھ روپےسے زائد رقم خرچ کرنے کی وضاحت طلب کرلی ہے.