اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاکستان’’پراکسی وار‘‘ کا مخالف ہے کسی کو اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے برطانیہ کے ہاوٗس آف کامنزسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پراکسی وار کے خلاف ہیں اور کسی کو اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے ہاوٗس آف کامنزمیں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضربِ عضب کامیابی سے جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے کئی سلیپرسیل ختم کئے ہیں اور ان کی پرواخت کرنے والی نرسریوں کا بھی خاتمہ کیا جائے گا۔

آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں کے کئی گروہوں سے برسرِپیکارہیں، عالمی برادری بھی اس سلسلے میں اپنا موثرکردارادا کرے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی برادری پاکستان کے حالات اور ضروریات کا ادراک کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پراکسی وار کے خلاف ہے اور کسی کو اپنی سرزمین دہشت گردی میں استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

آرمی چیف نے یہ بھی کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری نہ صرف خطے میں ترقی کا دروازہ کھولے گی بلکہ گیم چینجربھی ثابت ہوگی۔

اس سے قبل لندن میں پاکستانی ہائی کمشنرنے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزازمیں عشائیہ دیا گیا، عشائیے سے خطاب میں جنرل راحیل شریف کا کہناتھاکہ بھارت کے ساتھ برابری کے تعلقات چاہتے ہیں۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پانچ ہزارفوجی شہیدہوئے، شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں