جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سانحہ منیٰ: ایران کے شہید حاجیوں کی تعداد 464 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: سعودی عرب میں حج کے موقع پرمنیٰ میں ہونے والی بھگدڑ میں شہید ہونے والے ایرانی حاجیوں کی تعداد 464 تک جاپہنچی ہے اور گمشدہ حاجیوں کی بازیابی کے امکانات معدوم ہوتے جارہے ہیں۔

ایران کی جانب سے حاجیوں کی میتیں لوٹانے کے عمل پر سست روی کا مظاہرہ کرنے پر انتہائی سخت موقف اپنایا گیا جس کے نتیجے میں سعودی حکام اور تہران کے بیچ میتوں کی ایران روانگی کے عمل کو تیزی سے پایہ تکمیل پر پہنچانے پر اتفاق ہوگیا۔

ایران نے الزام عائد کیا تھا کہ ایرانی حاجیوں کی میتیں واپس کرنے میں سعودی عرب کی جانب سے رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سانحہ منیٰ میں ہونے والی کل ہلاکتوں کی تعداد اب تک 769 بتائی جارہی ہے جس میں سب سے زیادہ تعداد ایرانی حاجیوں کی ہے جبکہ مصر کے اس سانحے میں 75 حاجی اور پاکستان کے 52 حاجی شہید ہوئے ہیں۔

سانحے کے سات روز بعد ایران کی حج آرگنائزیشن نے سرکاری ٹی وی پر بیان جاری کیا کہ زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں سے متعلق صورتحال بالکل واضح ہوچکی ہے اس سے قبل 240 شہید اور 200 کے لگ بھگ لاپتہ تصور کئے جارہے تھے۔

ایران کے وزیرصحت حسن ہاشمی کا کہنا ہے کہ ان کے سعودی ہم منصب کے ساتھ شہدا کی میتیں ایران پہنچانے پر اتفاق ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ حکومت یا ورثہ کی اجازت کے بغیر کوئی ایرانی شہری سعودی عرب میں دفن نہ ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں