اشتہار

طالبان کا افغانستان کے صوبے بدخشاں کے ضلع وردوج پر بھی قبضہ

اشتہار

حیرت انگیز

کابل :افغانستان کے صوبے بدخشاں کے ضلع وردوج پر بھی قبضہ کرلیا ہے.

قندوز کے بعد طالبان نے افغانستان کے صوبے بدخشاں کے ضلع وردوج پر بھی قبضہ کرلیا ہے، ضلع وردوج میں افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں،جھڑپوں میں ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے، طالبان نے پیش قدمی بڑھاتے ہوئے مختلف علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے.

- Advertisement -

ضلع انتظامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ وردوج میں سیکورٹی فورسز کی زمینی کارر وائیاں جاری ہیں.

اس سے قبل طالبان نے افغانستان کے شمالی شہر قندوز پر قبضہ کر لیا تھا، جس کے بعد افغان فوج نے امریکی سکیورٹی فورسز کی مدد سے قندوز پر کارروائی کی تھی اور افغان سیکیورٹی فورسز نے قندوز شہر سے طالبان کا قبضہ چھڑانے کا دعوی کیا تھا اورکہا تھا کہ آپریشن میں سو زیادہ شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں.

واضح رہے کہ طالبان نے وردوج پر قبضے کے لیے حالیہ مہینوں میں بہت سے حملے کیے جن میں سب سے خطرناک حملہ اپریل کے آغاز میں ہوا جس میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں 23افغان فوجی مارے گئے تھے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں