جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

سندھ پولیس کا مطلوب ملزم پشاورسے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: سندھ پولیس کومطلوب انتہائی اہم ٹارگٹ کلربلال حسین پشاورسے پکڑاگیا، محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور ریجن نےمتنی کے علاقےمیں کارروائی کی۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران کراچی میں پولیس اسٹیشنزپرحملوں، سندھ رینجرز اور پانچ سیاسی ورکرز کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم بلال حسین کو حراست میں لےلیا گیا۔

سیکیورٹی فورسزکے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والاٹارگٹ کلرکراچی کے علاقہ سہراب گوٹھ میں رہائش پذیرتھا۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں رہائش پذیر زیادہ ترافراد پشاور اورقبائلی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں