ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1285ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1285ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے، گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے عرس کی تقریبات کا افتتاح کیا.


گورنرسندھ نے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر نے کہا کہ اولیاء کرام بزرگانِ دین کی تعلیمات پرعمل پیرا ہوکر بہترین معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکتا ہے۔ عرس کی تقریبات تین روز تک جاری رہیگی۔

عرس کی تقریبات میں ملک بھرسے زائرین شرکت کرینگے، عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے اور واک تھرو گیٹ لگائے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں