ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

صدر مملکت ممنون حسین 2روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : صدر مملکت ممنون حسین دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔

کوئٹہ آمد پر وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اورسینئر وزیر ثنااللہ زہری نے صدر کا استقبال کیا جبکہ ارکان پارلیمنٹ بھی صدر کے استقبال کیلیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

اپنے دورے کے دوران صدر مملکت گورنر محمد خان اچکزئی، وزیراعلی ڈاکٹر عبدالمالک اور پارلیمنٹرین سے ملاقات کرینگے، صدر ق لیگ کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر جعفر مندو خیل کی بیٹی کے ولیمہ میں بھی شرکت کریں گے۔

صدر وزیراعلیٰ ، گورنر اور سینئر صحافیوں سے ملاقات کرینگے جبکہ مسلم لیگ ن کے صدر نواب ثناء اللہ زہری کی سربراہی میں ن لیگ کے اراکین اسمبلی صدر پاکستان سے ملاقات کرینگے

صدر مملکت کی کوئٹہ آمد پر شہر میں بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں