کراچی : محکمہ تعلیم سندھ نے انکشاف کیا ہے کہ قمبر شہداد کوٹ میں سات سو چورانوے اساتذہ جعلی بک سروس پر کام کررہے ہیں، ڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل ایجوکیشن کے قمبرشہداد کوٹ میں اساتذہ کی تقرری میں جعلسازی سے متعلق اہم انکشافات نے تہلکہ مچا دیا،۔
تفصیلات کےمطابق محکمہ تعلیم سندھ نے قمبرشہداد کوٹ میں 794 گھوسٹ اساتذہ کی فہرست جاری کردی ہے،جبکہ 794جعلی ا ساتذہ کے نام قومی اخبارات میں بھی شائع کرا دیئے گئے ہیں۔
جعلی گھوسٹ اساتذہ کی نشاندہی ڈپٹی اکاونٹنٹ جنرل ایجوکیشن آفس اے جی سندھ کراچی کی سربراہی میں شعبہ جاتی کمیٹی برائے امتحانات اور سیکیورٹی نے کی ہے۔
تحقیقات کے دوران سات سو چورانوے اساتذہ تقرری کا اصل ریکارڈ،سروس بک،اسنادنہ مل سکیں۔ محکمہ تعلیم نے اساتذہ کو ہدایت کی ہے ذاتی طورپرپیش ہوکراصلی دستاویزات فوری طور پرجمع کرائیں۔
مذکورہ جعلی اساتذہ مذکورہ دستاویزات فراہم نہیں کر رہے ہیں اور ان اساتذہ کو آخری وارننگ دی گئی ہے جو جلد سے جلد اپنی اصل دستاویزات جمع کرائیں۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے اساتذہ کی بائیو میٹرک کا عمل شروع ہونے کے نتیجے میں جعلی اساتذہ کی نشاندہی کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ نے جعلی اساتذہ کے نام اخبارمیں شائع کرادیئےہیں۔