بولی ووڈ کے سپر ہیرو سلمان خان اگرچہ اپنی فلم باڈی گارڈ میں اچھے باڈی گارڈ کا کردار ادا کر چکے ہیں تاہم دبنگ اسٹار سلمان خان کو حقیقت میں لڑکیوں نے لوٹ لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے علاقے باندرا کے ایک نائٹ کلب میں 4 ڈاکو حسیناؤں نے انتظامیہ کو چکما دے کر اپنے آپ کو سلو میاں کا مداح ظاہر کیا اور سلمان خان کے بُک کروائے ہوئے میز پر پہنچ گئیں جہاں انہوں نے سلو میاں کو باتوں میں الجھا کر موقع پاتے ہی میز پر پڑا پرس ، چشمہ اور گلے کی چین اٹھا کر نکل گئیں۔
واقع کے بعد اداکار کا کہنا تھا کہ لڑکیاں انکی جیب کا صفایا کرکے فوراً ہی کلب سے رفو چکر ہو گئیں۔سلو میاں کے باڈی گارڈ کا کہنا تھا کہ وہ واقعے کی اطلاع پولیس کو دیں۔تا ہم دبنگ اسٹار نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔
سلمان خان کی بہن ارپتا خان کا کہنا ہے کہ اس خبر میں کو ئی صداقت نہیں ہے اور انکے بھائی کو لوٹنا اتنا بھی آسان نہیں،علاوہ ازین انکا یہ بھی کہنا ہے کہ اداکار گزشتہ ہفتے کسی نائٹ کلب میں گئے ہی نہیں اور نہ ہی وہ اپنی جیب میں والٹ رکھتے ہیں