جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کراچی میں ٹریفک اہلکارنشانے پر، دو زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے وسطی علاقےمیں قانون نافذ کرنے والے افراد پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے وسطی علاقے گولیمارمیں دو ٹریفک پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے رضویہ چورنگی کے نزدیک موڑ پرڈیوٹی پرمعمور پولیس اہلکاروں پراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

- Advertisement -

زخمی پولیس اہلکاروں کے نام چن زیب اور مہدی زمان بتائے گئے ہیں اور انہیں طبی امداد کے لئے اسپاتال منقتل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق مہدی زمان کی حالت خطرے میں جبکہ چن زیب نے بلٹ پولیس جیکٹ پہن رکھی تھی جس کے سبب کمرمیں لگنے والی گولی اسے زیادہ نقصان نہیں پہنچا سکی۔

آج صبح بھی کراچی کے علاقے بہادرآباد میں اسی نوعیت کا واقعہ پیش آیا تھا جہاں نیوٹاؤن تھانے میں تعینات پولیس اہلکارپرویزاوراخترموٹرسائیکل پرمعمول کا گشت کررہے تھے کہ چارمینارہ کےقریب دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔

فائرنگ سے دونوں اہلکار شدید زخمی ہوگئے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق اسپتال منتقلی کے دوران پرویزاور اختر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے۔

ایس ایس پی سنٹرل مقدس کا کہنا تھا کہ حملہ اآور موٹر سائیکل پر سوار تھے اور ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد چوکی پر رپورٹ کرنے جارہے تھے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا.

کراچی میں گزشتہ کئی ہفتے سے ٹریفک پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے جس میں کئی اہلکارجاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

 

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں