ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

شکایات ازالہ کمیٹی کے قیام کے بعد ہی ایم کیو ایم اپنے استعفے واپس لے گی،طاہر مشہدی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما طاہر حسین مشہدی کا کہنا ہے کہ شکایات ازالہ کمیٹی کے قیام کے بعد ہی ایم کیو ایم اپنے استعفے واپس لے گی.

ایم کیو ایم کے رہنما طاہر حسین مشہدی کی اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکایات ازالہ کمیٹی کے نوٹفکیشن سے قبل استعفے واپس نہیں لینا ممکن نہیں ہے، اسی بات پر حکومت سے معاہدہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پانچ رکنی کمیٹی قائم کی جائے گی، حکومت نے پانچ دن میں کمیٹی کے قیام کا وعدہ کیا ہے، کمیٹی میں ایم کیو ایم اور حکومت کے دو دو ارکان شامل ہو نگے جبکہ سیکٹریری داخلہ بھی کمیٹی کے رکن ہونگے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں