ٹوکیو: جاپانی کمپنی نے کام آسان کردیا اور بنادی ایسی مشین جو کپڑے دھونے اور سُکھانے کے علاوہ استری بھی کرکے دے گی۔
کپڑے دھونے، سُکھانے اور استری کرنے سے چھٹکارا پائیں، لانڈری فولنڈنگ مشین نے کردیا کام آسان جاپانی کمپنی نے تیار کی ہے ایسی مشین جو آپ کے کپڑوں کو دھونے کے علاوہ اسے سُکھانے اور استری کرنے کا کام بھی بہترین انداز میں کرتی ہے۔
اب لاؤنڈری ہاؤس والے کپڑے دھونے سکھانے اور استری کرنے کیلئے استعمال کریں گے یہ جدید مشین، یہ فولڈنگ مشین ایک چھوٹے سے رومال سے لے کر بڑی بڑی چادریں بھی منٹوں میں دھو کر سُکھادیتی ہے۔
یہ جدید مشین دوہزار سترہ میں فروخت کیلئے مارکیٹ میں پیش کی جائے گی۔