اشتہار

بہاولپور،گجرات، اٹک، سیالکوٹ میں7قاتلوں کو پھانسی دیدی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب میں سزائےموت پرعمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے، بہاولپور، گجرات، سیالکوٹ اوراٹک میں قتل کے سات مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا.

انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت سزائے موت کے مجرموں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب کے چار شہروں میں سزائے موت کے سات مجرموں کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔

گجرات کی ڈسٹرکٹ جیل میں دوسگے بھائیوں کو پھانسی دی گئی، مجرم اسلم نے اپنے بھائی اعظم کے ساتھ ملکر اپنے سسر کو قتل کیا تھا۔

- Advertisement -

بہاولپور میں بھی موت کی سزا پانے والے دو سگے بھائیوں کو پھانسی دی گئی، مجرم غلام سرور اور مجرم غلام قادر نے دو ہزار دو میں بیٹی اور داماد کو قتل کیا تھا جبکہ پھانسی کے ایک مجرم تھانیدار کو بھی تختہ دار پر لٹکایا گیا، مجرم تھانیدار نے دوہزار ایک میں گھریلو جھگڑے پر سسر اور بیوی کو قتل کیا تھا۔

اٹک سینٹرل جیل میں مجرم محمد اشرف اپنے منطقی انجام کو پہنچا، مجرم محمد اشرف نے دو ہزار تین میں باپ بیٹے کو قتل کیا تھا، سیالکوٹ ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے مجرم محمد اکرم کو پھانسی دیدی گئی جبکہ منڈی بہاؤالدین میں سزائے موت کے مجرم نیاز کی پھانسی روک دی گئی ،سزائے موت سے قبل مجرم کو ورثاء نے معاف کردیا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں سزائے موت کے قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد پر سات سال سے غیر اعلانیہ پابندی عائد تھی، گذشتہ برس دسمبر میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر طالبان کے حملے کے بعد ختم کر دی گئی تھی، پابندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک 240 سے زائد مجرموں کو پھانسی دی جاچکی ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں