کراچی : شہر قائد کےمختلف علاقوں سےباون افراد کےقتل میں ملوث چار ٹارگٹ کلرزگرفتار کرلئے گئے،لیاری میں پولیس مقابلے میں گینگ وار کےدوملزمان مارےگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں امن کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگئے ،رینجرز اور پولیس کی ٹارگٹ کلرز کے تعاقب میں کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکےسیاسی جماعت کے دو ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلئے، ملزم کامران بارہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے اور بھارت سے دہشت گردی کی ٹریننگ لے چکا ہے، جبکہ ملزم خاور پانچ افراد کے قتل میں ملوث ہے۔
ایک اورٹارگٹڈ کارروائی میں پولیس اہلکار سمیت پینتیس افراد کے قتل میں ملوث ملزم یامین کواسلحہ سمیت گرفتارکرلیا گیا۔
اورنگی ٹاؤن سے بھی پولیس نے مقابلے کے بعد ٹارگٹ کلر کو زخمی حالت میں حراست میں لےلیا۔ لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں پولیس کی کارروائی کے دوران مقابلے میں گینگ وار کے دو کارندے مارے گئے۔
جبکہ عسکری پارک کےقریب فائرنگ کےنتیجے میں کےایم سی کا افسرارشد حسین جاں بحق ہوگیا۔ ادھر گلشن غازی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔